5 دسمبر، 2024، 10:08 AM

شام، فوج کے حملے میں 300 دہشت گرد ہلاک

شام، فوج کے حملے میں 300 دہشت گرد ہلاک

شامی فوج نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے کم از کم 300 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شامی نیوز ایجنسی کے حوالے سے کہا ہے کہ صوبہ حماہ کے شمالی حصے میں شامی فوج تکفیری دہشت گردوں کے خلاف بھرپور آپریشن کررہی ہے۔

ذرائع کے مطابق شامی فوج کے حملوں میں تحریر الشام کے ٹھکانوں اور کمین گاہوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ آپریشن کے دوران روسی فضائیہ بھی شامی فوج کی مدد کررہی ہے۔

المیادین کے نامہ نگار نے حماہ سے کہا ہے کہ حماہ کے نواحی علاقوں میں شامی فوجی دستوں اور تحریر الشام کے دہشت گردوں کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے۔ جھڑپوں کے دوران دہشت گرد تنظیم کے کم از کم 300 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

شامی اور روسی فضائیہ نے ادلب میں بھی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ کیا ہے جس میں دہشت گردوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

دہشت گردوں کے خلاف جنگ تیز ہونے کے ساتھ شامی صدر بشار الاسد نے فوجی اہلکاروں کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافے کا حکم جاری کیا ہے۔

News ID 1928584

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha