12 دسمبر، 2024، 7:42 PM

ایران اور ترکمانستان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق

ایران اور ترکمانستان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے ترکمانستان کے وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے ترکمانستان کے وزیر خارجہ راشد مردوف سے ملاقات کے دوران مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔

انہوں نے دونوں ممالک کی اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی اداروں میں ایک دوسرے کے موقف کی حمایت کرنے اور بین الاقوامی سطح پر باہمی تعاون کو جاری رکھنے پر زور دیا۔ 

اس دوران ترکمانستان کے وزیر خارجہ نے بھی دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ اور بین الاقوامی شعبوں میں تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔

 انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور دوستانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات بیرونی عوامل سے متاثر ہوئے بغیر ہمیشہ مثبت سمت میں گامزن رہے ہیں۔

  فریقین نے امید ظاہر کہ کہ مستقبل قریب میں ہونے والے مشترکہ اقتصادی تعاون کمیشن کے اجلاس کے دونوں ممالک کے لئے تعمیری نتائج ہوں گے۔

News ID 1928758

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha