12 دسمبر، 2024، 8:02 PM

خواتین کا مزاحمت کی راہ میں ہمیشہ نمایاں کردار رہا ہے، حجت الاسلام باباخانی

خواتین کا مزاحمت کی راہ میں ہمیشہ نمایاں کردار رہا ہے، حجت الاسلام باباخانی

تہران میں ثقافتی شعبوں میں سرگرم خواتین کی کانفرنس "بانوان بہشت" کا انعقاد کیا گیا۔

مہر نیوز کے نامہ نگار کے مطابق، تہران میں ملک بھر کے ثقافتی شعبوں میں فعال خواتین کی انجمنوں کے اعزاز میں "بانوان بہشت" کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

 یہ کانفرنس ثقافتی میدان میں سرگرم خواتین کے اعزاز میں منعقدہ کانفرنسوں کے سلسلے کا آغاز ہے، جس کا انعقاد دعبل خزاعی فاؤنڈیشن کے تعاون سے حضرت زہرا (س) کی شہادت سے ولادت تک کے ایام میں کیا جاتا ہے۔ 

 اس کانفرنس سے دینی انجمنوں کے سربراہ حجت الاسلام مجید باباخانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا: ہم نے حضرت صدیقہ طاہرہ (س) سے سیکھا ہے کہ جب معاشرے کے امام کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں تو پھر وہاں خواتین کا کردار شروع ہو جاتا ہے اور ہم نے حضرت زینب کبری (س) سے بھی یہی سیکھا ہے کہ جب امامت مقتل گاہ کو چلی جاتی ہے تو وہاں پھر خواتین کا میدان شروع ہوتا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ تاریخ کے آغاز سے ہی مزاحمت کی راہ میں خواتین کا کردار ہمیشہ نمایاں رہا ہے۔

حجت الاسلام مجید بابا خانی نے مزید کہا کہ آج ہمارے معاشرے میں خواتین کا کردار پہلے کی نسبت زیادہ نمایاں ہے، جس کا اندازہ ان کی سماجی سرگرمیوں سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے، آج خواتین گھرانے کی تعلیم و تربیت سے لے معاشرے کی اجتماعی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

News ID 1928759

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha