29 اکتوبر، 2021، 4:25 PM

برطانیہ کا سفری پابندیوں کی فہرست سے مزید 7 ممالک کا نام نکالنے کا اعلان

برطانیہ کا سفری پابندیوں کی فہرست سے مزید 7 ممالک کا نام نکالنے کا اعلان

برطانیہ نے آئندہ ہفتے کورونا کے باعث عائد سفری پابندیوں کی فہرست سے مزید 7 ممالک کا نام نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ نے آئندہ ہفتے کورونا کے باعث عائد سفری پابندیوں کی فہرست سے مزید 7 ممالک کا نام نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ برطانوی وزارت ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آئندہ ہفتے کورونا کے باعث عائد سفری پابندیوں کی فہرست ریڈ لسٹ سے مزید 7 ممالک کو نکال دیا جائے گا جس میں کولمبیا، ہیٹی، ایکواڈور، ڈومینیکن رپبلک، پیرو، پاناما اور وینزویلا شامل ہیں تاہم ان ممالک سے آنے والے مسافروں کو 10 دن قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔

برطانوی وزیرٹرانسپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے باعث قائم کیا گیا ریڈ لسٹ کا نظام مکمل طور پر ختم نہیں کیا جائے گا، اگر مستقبل میں کورونا وائرس کی مزید نئی اقسام سامنے آئیں تو ان ممالک کو دوبارہ شامل کیا جائے ہے۔

News Code 1908672

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha