28 اکتوبر، 2021، 2:30 PM

شہداء کی یاد منانا عظیم نیکی اور اہم ذمہ داری ہے

شہداء کی یاد منانا عظیم نیکی اور اہم ذمہ داری ہے

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صوبہ زنجان کے 3535 شہداء کی یاد منانے والے اہلکاروں سے ملاقات میں دفاع مقدس میں سماجی اور نفسیاتی لحاظ سے دین کے عنصر کے کردار کے تجزیے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صوبہ زنجان کے 3535 شہداء کے کانگرس کے عملے سے ملاقات میں دفاع مقدس میں سماجی اور نفسیاتی لحاظ سے  دین کے عنصر کے کردار کے تجزیے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں  صوبہ زنجان کے عوام کی مختلف علمی ، عملی، سائنسی اور سماجی میدانوں میں گرانقدر خدمات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایران کے ممتاز سائنسداں شہید شہریاری کا تعلق صوبہ زنجان سے ہے صوبہ زنجان نے ممتاز اور نامور شخصیات کو ملک کے حوالے کیا ، جس میں صوبہ زنجان کے قابل قدر اور قابل فخر شہداء سر فہرست ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے شہادت کو اللہ تعالی کا منتخب عنصر قراردیتے ہوئے فرمایا: شہادت ایک عظيم بلندی ہے جو خلوص، ایثار ، قربانی، صداقت، معنویت اور مجاہدت کے بغیر حاصل نہیں ہوسکتی  اس عظیم مقام کے حصول کے لئے عوام کی خدمت ، دین کی حاکمیت کے لئۓ جد وجہد اور اللہ تعالی پر توجہ ضروری ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے شہداء کی یاد کو عظیم ذمہ داری اور نیکی قراردیتے ہوئے فرمایا: دفاع مقدس کو کئی سال گزر گئے ہیں لیکن شہداء کی یاد کا سلسلہ جاری ہے اور دفاع مقدس میں سماجی اور نفسیاتی لحاظ سے مذہب کے کردار کےعنصر کے بارے میں تجزیہ اور تحلیل پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے شہروں کی سڑکوں اور گلیوں کو بھی شہداء کے ناموں سے مزین کرنے پر تاکید کی۔

News Code 1908662

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha