28 اکتوبر، 2021، 10:09 AM

افغان طالبان امریکہ کے ساتھ معاہدے کے نتیجے میں اقتدار میں آئے ہیں

افغان طالبان امریکہ کے ساتھ معاہدے کے نتیجے میں اقتدار میں آئے ہیں

برطانوی وزير دفاع نے برطانوی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے فاش کیا ہے کہ افغان طالبان امریکہ کے ساتھ معاہدے کے نتیجے میں اقتدار میں آئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی وزير دفاع بین والیس  نے برطانوی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے فاش کیا ہے کہ افغان طالبان، امریکہ کے ساتھ معاہدے کے نتیجے میں اقتدار میں آئے ہیں۔

برطانوی وزیر دفاع نے کہا کہ  امریکہ اور طالبان نے افغان حکومت کے بغیر مذاکرات انجام دیئے ۔ امریکہ اور طالبان نے قطر معاہدے پر دستخط کردیئے، جس کے نتیجے میں طالبان کو افغانستان میں پیشقدمی کا موقع مل گیا اور اس نے افغانستان کا کنٹرول سنبھال لیا۔

برطانوی وزير دفاع نے کہا کہ امریکی فوج کے انخلا کے بعد طالبان کے لئے افغانستان پر قبضہ مزيد آسان ہوگیا، اور افغان حکومت نے بھی طالبان کا مقابلہ نہیں کیا ، امریکہ افغان حکومت سے مایوس ہوگيا تھا۔

اس سے قبل افغانستان کے امور میں امریکہ کے سابق نمائندے زلمائے خلیل زاد نے کہا تھا افغان جنگ میں امریکہ کا کوئي فائدہ نہیں تھا اور امریکہ افغان جنگ میں شکست سے دوچار ہورہا تھا ، لہذا امریکہ نے طالبان کے ساتھ معاہدے کے بعد افغانستان سے اپنے فوجیوں کو نکال لیا۔

News Code 1908657

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha