27 ستمبر، 2021، 4:51 PM

عاشور سے لیکر اربعین کا مختصر زمانہ تاریخ اسلام کا اہم زمانہ ہے

عاشور سے لیکر اربعین کا مختصر زمانہ تاریخ اسلام کا اہم زمانہ ہے

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے تہران یونیورسٹی میں اربعین کی مناسبت سے منعقد مجلس عزآ سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: عاشور سے لیکر اربعین کا مختصر زمانہ تاریخ اسلام کا اہم زمانہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی آن لائن موجودگي میں تہران یونیورسٹی میں اربعین حسینی کی مناسبت سے مجلس عزا منعقد ہوئی۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مجلس عزا سے اپنے مختصر خطاب میں فرمایا: یوم عاشور سے لیکر اربعین کا مختصر زمانہ تاریخ اسلام کا اہم زمانہ ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: عاشور کے دن ایثار ، فربانی اور مجاہدت کے شاندار جلوے پیش کئے گئے اور تاریخ کی اس عظیم  الشان قربانی کو باقی رکھنے کے لئے تاریخ اسلام کے 40 دن بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔ ان چالیس دنوں ميں پیغمبر اسلام (ص) کے اہلبیت (ع) ، حضرت امام سجاد، حضرت زینب (س) اور حضرت ام کلثوم (س) نے صبر و استقامت کے ساتھ کربلا کے حقائق اور اہلبیت رسول خدا (ص) کی مظلومیت کو دنیا کے سامنے پیش کیا اور بنی امیہ اور اسلام دشمن عناصر کے پروپیگنڈے کو بڑی شجاعت کے ساتھ نقش بر آب کردیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اسلامی جمہوریہ کے خلاف دشمنوں کے زہریلے پروپیگنڈے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: طلباء کو دشمنوں کے پروپیگنڈے کو ناکام بنانے کے لئے اپنا اہم کردار ادا کرنا چاہیے اور شبہات کو دور کرنے کے سلسلے میں سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم سے بھر پور استفادہ کرنا چاہیے۔ مجلس عزا سے حجۃ الاسلام رفیعی نے خطاب کیا اور جناب میثم مطیعی نے نوحہ خوانی کی۔

News ID 1908316

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha