مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت قائم ہونے کے بعد افغان پارلیمنٹ کے 7 رکن خواتین ملک چھوڑ کر یونان پہنچ گئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جارجیا کے راستے افغان خواتین ارکان پارلیمنٹ اہلخانہ کے ہمراہ ایتھنز پہنچیں۔ یونانی وزارت خارجہ کے مطابق امریکہ میں آباد کاری کا طریقہ کار مکمل ہونے تک افغان خواتین کو یونان میں رکھا جائے گا۔
یونانی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان سے انخلا کرنے والی خواتین رکن پارلیمنٹ کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ یونانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ افغان خواتین کو امریکی این جی او کی مدد سے افغانستان سے نکالا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ