22 ستمبر، 2021، 3:52 PM

امیرعبداللہیان کی نیویارک میں مصروفیات/ جرمنی، آسٹریا، کروشیا اور سوئیس کے وزراء خارجہ سے ملاقات

امیرعبداللہیان کی نیویارک میں مصروفیات/ جرمنی، آسٹریا، کروشیا اور سوئیس کے وزراء خارجہ سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے نیویارک میں ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی مصروفیات کے بارے میں کہا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے نیویارک میں جرمنی، آسٹریا، کروشیا اور سوئیزرلینڈ کے وزراء خارجہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس کے ضمن میں ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی مصروفیات کے بارے میں کہا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے نیویارک میں جرمنی، آسٹریا، کروشیا اور سوئیزرلینڈ کے وزراء خارجہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔ انھوں نے کہا کہ اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعید خطیب زادہ نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ نے نیویارک میں عراق اور ونزوئلا کے وزراء خارجہ سے بھی ملاقات اور گفتگو کی۔ واضح رہے کہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے منگل کے دن اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس سے آن لائن خطاب کیا اور مختلف عالمی موضوعات کے بارے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نظریات اور خیالات کو پیش کیا۔

News ID 1908253

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha