18 ستمبر، 2021، 9:39 PM

ایرانی صدر تہران پہنچ گئے/ شانگہائی تعاون تنظیم میں ایران کی مستقل رکنیت بہت بڑی کامیابی

ایرانی صدر تہران پہنچ گئے/ شانگہائی تعاون تنظیم میں ایران کی مستقل رکنیت بہت بڑی کامیابی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی تاجیکستان میں شانگہائی تعاون تنظیم کےسربراہی اجلاس میں شرکت اور تاجیکستان کے تین روزہ دورے کے بعد تہران پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی تاجیکستان میں شانگہائی تعاون تنظیم کےسربراہی اجلاس میں شرکت اور تاجیکستان کے تین روزہ دورے کے بعد تہران پہنچ گئے ہیں۔

صدر ابراہیم رئیسی نے تہران پہنچنے کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شانگہائی تعاون تنظیم میں ایران کی مستقل اور دائمی رکنیت ایران کی بہت بڑی سیاسی کامیابی ہے۔

صدر ابراہیم رئیسی نے تاجیکستان کے دورے کے دوران تاجیکستان کے صدر امامعلی رحمان کے علاوہ شانگہائی تعاون تنظیم میں شریک دیگر ممالک کے جن صدور اور رہنماؤں سےملاقات کی، ان میں ازبکستان کے صدر، بیلاروس کے صدر، قزاقستان کے صدر، ترکمنستان کے صدر ، پاکستان کے وزير اعظم، آرمینیا کے وزير اعظم اور تاجیکستان کے وزیر اعظم شامل ہیں۔ ایرانی صدر کو تاجیکستان کی قومی یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے ڈاکٹری کی اعزازی ڈگری بھی عطا کی۔

صدر رئیسی نے تاجیکستان کے دورے کے دوران تاجیکستان کے ساتھ آٹھ معاہدوں پر بھی دستخط کئے۔ سیاسی ماہرین اور تجزیہ نگارکے مطابق صدر ابراہیم رئیسی کا تاجیکستان کا  دورہ سیاسی اور اقتصادی حوالے سے کامیاب رہا ہے۔

News ID 1908206

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha