مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئيسی شانگہائی سربراہی اجلاس ميں شرکت کے لئے تاجیکستان کے دارالحکومت دوشنبہ پہنچ گئے ہیں۔ تاجیکستان کے وزير اعظم نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کا شاندار استقبال کیا ۔ صدر سید ابراہیم رئیسی کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔ صدر براہیم رئیسی اس سفر میں شانگہائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت اور خطاب کے علاوہ تاجیکستان کے صدر اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور کے بارے میں تادلہ خیال کریں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئيسی شانگہائی سربراہی اجلاس ميں شرکت کے لئے تاجیکستان پہنچ گئے ہیں۔
News ID 1908177
آپ کا تبصرہ