14 ستمبر، 2021، 10:15 AM

پاکستانی حکومت کا دسویں اور بارہویں کلاس کے تمام طلبا کو پاس کرنے کا فیصلہ

پاکستانی حکومت کا دسویں اور بارہویں کلاس کے تمام طلبا کو پاس کرنے کا فیصلہ

پاکستان کے وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ہوئی جس میں پاکستانی حکومت نے دسویں اور بارہویں کلاس کے تمام طلبا کو پاس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ہوئی جس میں پاکستانی حکومت نے دسویں اور بارہویں کلاس کے تمام طلبا کو پاس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کورونا صورتحال کے باعث دوبارہ فوری امتحانات ممکن نہیں اور فیل ہونے والے طلبا کو رعایتی 33 نمبرز دے کر پاس کیا جائے گا جب کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سال میں دو بار ہوں گے، امتحانات کو سپلیمنٹری امتحانات کا نام نہیں دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق آئندہ سال میٹرک امتحانات مئی جون میں ہوں گے، اور آئندہ سال نیا سیشن اگست سے شروع ہوگا۔

News ID 1908149

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha