مہر خبررساںایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی وزیر اعظم کی ایران اور عراق کے درمیان ویزا منسوخ کرنے کی خبر آج کی کانفرنس کی اچھی اور اہم خبر ہے۔
ایرانی صدر نے کہا کہ عراق اور ایران دو برادر اسلامی ممالک ہیں دونوں ممالک کے تعلقات اچھی اور بہترین سطح پر ہیں ۔ ایران اور عراق دونوں سیاسی ، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں باہمی تعلقات کو مزید فروغ دے سکتے ہیں۔
صدر رئیسی نے کہا کہ آج ایران اور عراق کے تعلقات صرف دو ہمسایہ ممالک تک محدود نہیں ہیں بلکہ ہمارے تعلقات کا رابطہ دلوں کی گہرائیوں اور دونوں قوموں کے عمیق اور گہرے تعلقات پر استوار ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایران اور عراق علاقائی اور عالمی سطح پر بھی اپنے تعلقات اور تعاون کو فروغ دے سکتے ہیں۔
صدر رئیسی نے حسینی اربعین کی آمد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دونوں ممالک کو مشکلات کا سامنا ہے کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں پریشانی ہے اور زائرین کی جان بھی مہم ہے اس کے باوجود عراقی وزیر اعظم نے اربعین کے سلسلے میں ایران کے زائرین کی تعداد میں ممکنہ اضافہ کا وعدہ کیا ہے۔ صدر رئیسی نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط اور مستحکم بنانے کے سلسلے میں تلاش وکوشش جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
آپ کا تبصرہ