یمنی فورسز کا سعودی عرب کی تیل کی کمپنی آرامکو پر ذوالفقار بیلسٹک میزائل سے حملہ

یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فورسز کا سعودی عرب کی تیل کی کمپنی آرامکو پر ذوالفقار بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فورسز کا سعودی عرب کی تیل کی کمپنی آرامکو پر ذوالفقار بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے۔ یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب کے دمام کے علاقہ التنورہ میں سعودی عرب کی تیل کی کمپنی آرامکو کو صماد 3 نامی 8 ڈرونز اور ذوالفقار بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ساتویں دفاعی نامی کارروائی میں سعودی عرب کے اندر حملہ کیا گيا ہے اور یمنی فوج نے ثابت کردیا ہے کہ وہ سعودی عرب پر جب اور جہاں چاہیے جوابی کارروائي کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

یحیی سریع نے کہا کہ جدہ، جیزان اور نجران  میں بھی سعودی عرب کی تیل کی کمپنی آرامکو کو 2 ڈرونز اور 5 بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گيا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے رہیں گے۔

News Code 1908052

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =