31 اگست، 2021، 6:39 PM

بیت المقدس مسلمانوں کا مشترکہ مسئلہ / اسرائیل، امت مسلمہ کے پیکر میں کینسر

بیت المقدس مسلمانوں کا مشترکہ مسئلہ / اسرائیل، امت مسلمہ کے پیکر میں کینسر

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اسرائيل کے بارے میں طالبان کے مؤقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اسرائيل کو امت مسلمہ کے پیکر میں کینسر سمجھتے ہیں اور مسلمانوں کو اسرائیل کے خلاف متحد ہوجانا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  العالم کے ساتھ گفتگو میں افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اسرائيل کے بارے میں طالبان کے مؤقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اسرائيل کو امت مسلمہ کے پیکر میں کینسر سمجھتے ہیں اور مسلمانوں کو اسرائیل کے خلاف متحد ہوجانا چاہیے۔

طالبان کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ ہمارے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کا خواہاں ہے اور یہ تعلقات بین الاقوامی قوانین کی روشنی میں استوار ہوں گے۔ ہم بھی عالمی برادری کے ساتھ سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔

طالبان کے ترجمان نے اسرائیل کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم اسرائیل کو امت مسلمہ کے پیکر میں کینسر سمجھتے ہیں ، بیت المقدس مسلمانوں کا مشترکہ مسئلہ ہے اور ہمیں بیت المقدس کی آزادی کے لئۓم تحد ہونا چآہیے۔

طالبان ترجمان نے افغانستان میں داعش کی موجودگي کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں داعشی وہ نہیں جو شام اور رعاق میں ہیں۔ یہ بعض افغانی ہیں جنھوں نے شامی اور عراقی داعشیوں کا نظریہ قبول کرلیا ہے۔ ذبیح الہہ مجاہد نے کہا کہ افغانستان پر امریکہ کا قبضہ ختم ہوگیا ہے اور افغان قوم کو امریکہ سے آزادی حاصل ہوگئی ہے اور ہم افغانستان میں وسیع البنیاد حکومت مائم کرنے کی تلاش و کوشش کررہے ہیں۔

News Code 1907998

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha