12 اگست، 2021، 9:48 AM

ایران اور ترکی کے صدور کی خطے میں امن و ثبات کے لئے باہمی تعاون پر تاکید

ایران اور ترکی کے صدور کی خطے میں امن و ثبات کے لئے باہمی تعاون پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی اور ترک صدر اردوغان نے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے ایران اور ترکی کے درمیان باہمی تعاون کو خطے کے امن و ثبات کے لئے اہم قراردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی اور ترک صدر اردوغان نے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے ایران اور ترکی کے درمیان باہمی تعاون کو خطے کے امن و ثبات کے لئے اہم قراردیا ہے۔

ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے ایران اور ترکی کے درمیان دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن و ثبات کے لئے ایران اور ترکی کے درمیان تعلقات اہمیت کے حامل ہیں۔

ایرانی صدر نے فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور ترکی فلسطین کے مظلوم عوام کے رنج و غم کو کم کرنے اور انھیں اسرائیل کے مظالم سے نجات دلانے کے سلسلے میں اپنی مشترکہ کوششوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

ترکی کے صدر نے اس گفتگو میں سید ابراہیم رئیسی کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر ایک بار پھر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ کی صدارت کے دور میں ایران اور ترکی کے تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا اور دونوں ممالک کے درمیان علاقائی اور عالمی سطح پر تعاون کا سلسلہ جاری رہےگا۔

News Code 1907752

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha