1 اگست، 2021، 5:17 PM

ایرانی صدر کی حلف برداری کی تقریب میں متعدد غیرملکی وفود کی شرکت / اسرائیلی الزامات مسترد

ایرانی صدر کی حلف برداری کی تقریب میں متعدد غیرملکی وفود کی شرکت / اسرائیلی الزامات مسترد

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کے نئے صدر سید ابراہیم رئیسی کی حلف برداری کی تقریب میں کئی درجن غیر ملکی وفود شرکت کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگارکی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ ایران کے نئے صدر سید ابراہیم رئیسی کی حلف برداری کی تقریب میں کئی درجن غیر ملکی وفود شرکت کریں گے۔ سعید خطیب زادہ نے ایران کے نئے صدر کی حلف برداری کی تقریب کی طرف اشارہ رکتے ہوئے کہا کہ ایرانی صدر کی حلف برداری کی تقریب میں کئی ممالک کے صدور ، وزراء اعظم، پارلیمانی سربراہان، وزراء خارجہ اور نمائندہ وفود شامل ہیں جوبین الاقوامی سطح پر ایران کی مقبولیت کا شاندار مظہر ہیں۔

خطیب زادہ نے عراق کے صدر کے دورہ ایران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراق کے صدر حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے علاوہ دوطرفہ تعلقات کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسرائیلی الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ اسرائيل خود خطے میں بدامنی کا باعث ہے اور اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے ایران کے خلاف جھوٹے الزامات عائد کرتا رہتا ہے۔

سعید خطیب زادہ نے بین الافغان مذاکرات کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہم افغانستان میں پائدارامن و صلح کے قیام کی حمایت کرتے ہیں اور اس سلسلے میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے۔

News ID 1907607

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha