مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران نے مغربی ممالک کی بد عہدی اور عہد شکنی کو اقوام متحدہ کے سکریٹریٹ میں بطور سند درج کرادیاہے۔
اطلاعات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی قرارداد 2231 کی چھٹی سالگرہ کے موقع پر اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے نام اپنے خط میں مغربی ممالک کی تمام بد عہدیوں کا ذکر کیا اور اس خط کو اقوام متحدہ کے سکریٹریٹ میں سند کے عنوان سے ثبت کرادیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے مغربی ممالک کے مشترکہ ایٹمی معاہدے اور اقوام متحدہ کی قرار داد کے بارے میں ان کی تمام بد عہدیوں کو انگریزی اور فارسی زبان میں جمع کیا ہے جنھیں کتاب کی شکل میں آئندہ نشر کردیا جائےگا۔
آپ کا تبصرہ