20 جولائی، 2021، 11:07 AM

طالبان کا رویہ اور طریقہ کار مسلمانوں والا نہیں/ طالبان کو افغانستان پر قبضہ ختم کردینا چاہیے

طالبان کا رویہ اور طریقہ کار مسلمانوں والا نہیں/ طالبان کو افغانستان پر قبضہ ختم کردینا چاہیے

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے طالبان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کا رویہ ایسا نہیں ہے جو ایک مسلمان کا دوسرے مسلمان کے ساتھ ہونا چاہیے، طالبان کو فوری طور پر افغانستان پر اپنا قبضہ ختم کردینا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے طالبان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کا رویہ ایسا نہیں ہے جو ایک مسلمان کا دوسرے مسلمان  کے ساتھ ہونا چاہیے، طالبان کو فوری طور پر افغانستان پر اپنا قبضہ ختم کردینا چاہیے۔ رجب طیب اردوغان نے کہا کہ طالبان کی سوچ درست نہیں ہے، انہیں اپنے بھائیوں کی زمین سے قبضہ ختم کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کابل ایئر پورٹ کے معاملے پر ترکی طالبان کے ساتھ مذاکرات کا ارادہ رکھتا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی افواج کے انخلا کے بعد ترکی کابل ایئر پورٹ کی سکیورٹی کیلئے اپنی افواج افغانستان میں برقرار رکھنا چاہتا ہے تاہم طالبان نے ترکی کو نیٹو کا اتحادی قرار دیکر اس فیصلے کی مخالفت کی ہے اور کہا ہے کہ کسی بھی غیر ملکی فوج کو افغانستان میں رہنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

News Code 1907439

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha