مہر خبررساں ایجنسی نے آوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کی اعلی قومی مصالحتی کمیٹی کے سربراہ عبد اللہ عبد اللہ نے تہران کے دورے پر آئے وفد کے ارکان سے ملاقات میں کہا ہے کہ افغانستان کے موجودہ بحران کا راہ حل مذاکرات کے ذریعہ ہی ممکن ہے ۔ عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ ہم افغانستان کے وفود کے میزبانی اور افغانستان میں مان وص لح برقرار کرنے کے سلسلے میں ایران کی کوششوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
افغان قومی مصالحتی کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ افغانستان کے موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد راستہ مذاکرات ہیں۔ ہم نے بارہا اعلان کیا ہے کہ افغانستان کے مسئلہ کا راہ حل فوجی نہیں ہے۔ ہم طالبان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مذاکرات کے ذریعہ قومی مسئلہ کو حل کرنے میں تعاون فراہم کریں۔
اس ملاقات میں افغانستان کی حکومت کے وفد کے سربراہ یونس قانونی نے بھی ایران کی میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تہران اجلاس میں حکومت اور طالبان کے نمائندوں نے واضح طور پر اپنے اپنے نظریات کا اظہار کیا۔ افغان مصالحتی کمیٹی کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے افغان قومی اتحاد پر زوردیتے ہوئے کہا کہ ہم امن و صلح چاہتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ہم افغان قوم کے مفادات کے تحفظ کے بھی ذمہ دار ہیں۔
آپ کا تبصرہ