مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے ایران کی افغانستان کے ساتھ سرحدوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی سرحدیں ایران کے غیور اور بہادر سرحدی محافظوں کی بدولت مکمل طور پر امن و سلامتی میں ہیں ۔
انھوں نے کہا کہ افغانستان کی سرحد کے اندر اسلام قلعہ اور ابو نصر فراہی کسٹمز پر لڑائی کے دوران بعض افغان اہلکار ایران میں داخل ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران عالمی قوانین اور افغانستان کے ساتھ سرحدی معاہدوں کے مطابق ضروری اقدامات انجام دے گا۔
آپ کا تبصرہ