8 جولائی، 2021، 8:43 PM

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا احمد جبرائیل کے انتقال پر تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا احمد جبرائیل کے انتقال پر تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فلسطین کی عوامی محاذ آزادی تنظیم کے سربراہ احمد جبرائیل کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فلسطین کی عوامی محاذ آزادی تنظیم کے سربراہ احمد جبرائیل کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں مرحوم احمد جبرائیل کے انتقال پر فلسطینی عوام، فلسطین کی تمام مجاہد تنظیموں ، مغربی ایشیا میں تمام اسلامی مزاحمتی تنظیموں کے تمام عناصراور مرحوم کے پسماندگان کو تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں مرحوم احمد جبرائیل کو شجاع اور دلیر انسان قراردیتے ہوئے فرمایا: مرحوم احمد جبرائیل نے اپنے غصب شدہ وطن فلسطین کی آزادی کے سلسلے میں مخلصانہ جد و جہد جاری رکھی۔ اللہ تعالی مرحوم پر اپنی رحمت اور مغفرت نازل فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

News Code 1907296

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha