6 جولائی، 2021، 1:10 PM

ایران میں حکومت کی تبدیلی سے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے بارے میں ایران کا مؤقف تبدیل نہیں ہوگا

ایران میں حکومت کی تبدیلی سے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے بارے میں ایران کا مؤقف تبدیل نہیں ہوگا

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران میں حکومت کی تبدیلی سے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے بارے میں ایران کا مؤقف تبدیل نہیں ہوگا ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں حکومت کی تبدیلی سے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے بارے میں ایران کا مؤقف تبدیل نہیں ہوگا ۔

انھوں نے کہا کہ بعض مغربی ممالک ایران میں نئی حکومت کے آنے کے منتظر ہیں جبکہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کے بارے میں ایران کا مؤقف قومی اہمیت کا حامل ہے لہذ اس میں حکومت کی تبدیلی سے کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوگی۔ اگر مشترکہ ایٹمی معاہدہ پایہ تکمیل تک پہنچ گيا تو آیت اللہ رئیسی کی حکومت بھی اس کی پابند رہےگی۔

سعید خطیب زادہ نے کہا کہ عالمی معاہدوں کی پاسداری ایران کے اصلی اور اساسی اصولوں میں شامل ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم مذاکرات کے لئے کوئی ڈیڈ لائن مقرر نہیں کریں گے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل فرحان کی طرف سے ایران کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم سعودی عرب کی طرف سےمذاکرات کو مثبت نظر سے دیکھتے ہیں ، سعودی عرب کے حکام کو سمجھ لینا چآہیے کہ ایران خطے میں پائدار امن و صلح کا حواہاں ہے جبکہ امریکہ خطے میں بدامنی پھیلانے اور اسلامی ممالک کے اندر عدم استحکام پیدا کرنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران ہمسایہ ممالک کے ساتھ مضبوط اور مستحکم تعلقات کا خواہاں ہے اور کسی بھی ملک میں مداخلت ایران کے اصولوں میں شامل نہیں ہے ۔ ہمسایہ مالک کی مدد ایران کے اساسی اور بنیادی اصولوں میں شامل ہے۔

News Code 1907261

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha