مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلپائن کے فوجی طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 45 تک پہنچ گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سی 130 طیارے کے حادثے کے درجنوں زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ طیارے میں 90 سے زائد افراد سوار تھے جن میں زیادہ تر فوجی تھے۔ فوجی طیارہ فلپائن کے جنوبی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔
واضح رہے کہ سی ون تھرٹی طیارہ ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران رن وے کے قریب گِر کر تباہ ہوگیا۔
آپ کا تبصرہ