مہر خبررساں ایجنسی نے طلوع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان وزارت دفاع کے ترجمان نے بگرام ایئربیس سے امریکی اتحادی افواج کے انخلا کی تصدیق کرتے ہوئے کہا بگرام ایئر بیس کا کنٹرول باضابطہ طور پر افغان فورسز کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ترجمان افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے امریکی، اتحادی افواج نے گذشتہ رات بگرام ایئربیس خالی کیا، جس کے بعد بگرام ایئربیس افغان فوج کے حوالے کردی گئی ہے۔ افغان فوج اب بگرام ایئربیس کو دہشتگردی کیخلاف جنگ کیلئے استعمال کرے گی۔
افغان وزارت دفاع کے ترجمان نے بگرام ایئربیس سے امریکی اتحادی افواج کے انخلا کی تصدیق کرتے ہوئے کہا بگرام ایئر بیس کا کنٹرول باضابطہ طور پر افغان فورسز کے حوالے کردیا گیا ہے۔
News ID 1907217
آپ کا تبصرہ