2 جولائی، 2021، 4:18 PM

امریکہ نے پاکستان اور ترکی کا نام کم عمر فوجی بھرتی کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا

امریکہ نے پاکستان اور ترکی کا نام کم عمر فوجی بھرتی کرنے والے ممالک کی فہرست  میں شامل کرلیا

امریکہ نے پاکستان اور ترکی کو چائلڈ سولجرز پریوینشن ایکٹ کی فہرست میں شامل کرلیا، جس کے نتیجے میں فہرست میں شامل ممالک کی فوجی امداد اور امن مشن کے پروگرام میں شرکت پر سخت پابندیاں عائد ہوسکتی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے پاکستان اور ترکی کو چائلڈ سولجرز پریوینشن ایکٹ (سی ایس پی اے) کی فہرست میں شامل کرلیا، جس کے نتیجے میں فہرست میں شامل ممالک کی فوجی امداد اور امن مشن کے پروگرام میں شرکت پر سخت پابندیاں عائد ہوسکتی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق یہ نامزدگی امریکہ کی سالانہ محکمہ جاتی ٹریفک ان پرسنز ( ٹی آئی پی) رپورٹ میں شامل ہے جو انسانی اسمگلنگ کو روکنے کی کوششوں کے حساب سے ممالک کو مختلف درجہ بندی دیتی ہے۔

امریکہ کی چائلڈ سولجرز پریوینشن ایکٹ ان غیر ملکی حکومتوں کی فہرست کی سالانہ ٹی آئی پی رپورٹ میں اشاعات کا تقاضا کرتی ہے جنہوں نے گزشتہ برس یکم اپریل 2020 سے 31 مارچ 2021  تک کم عمر فوجیوں کو بھرتی یا استعمال کیا ہو۔

اس سلسلے میں جن اداروں کا جائزہ لیا جاتا ہے ان میں مسلح افواج، پولیس، دیگر سکیورٹی فورسز اور حکومت کے حمایت یافتہ مسلح گروہ شامل ہیں۔

2021 کی سی ایس پی فہرست میں افغانستان، برمہ، جمہوریہ کانگو، ایران، عراق لیبیا، مالی، نائیجیریا، پاکستان، صومالیہ، جنوبی سوڈان، شام، ترکی، وینزویلا اور یمن کی حکومتیں شامل ہیں۔

News Code 1907211

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha