28 جون، 2021، 11:43 AM

پاکستانی مفادات کے پیش نظر امریکہ کو فوجی اڈے دینے سے انکار کیا

پاکستانی مفادات کے پیش نظر امریکہ کو فوجی اڈے دینے سے انکار کیا

پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم نے ملکی اور قومی مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے امریکہ کو فوجی اڈے دینے سے انکار کیا ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم نے ملکی اور قومی مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے امریکہ کو فوجی اڈے دینے سے انکار کیا ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ملکی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے امریکہ کوفوجی اڈے دینے سے انکار کیا، امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ 20 سالوں میں ایک ٹریلین ڈالرافغانستان میں خرچ کیا، انہوں نے کہا کہ امریکہ مستقل طور پر افغانستان میں نہیں رہ سکتا لیکن امریکہ افغانستان کی مالی امداد جاری رکھے گا۔

قریشی نے کہا کہ افغانستان کے حوالے سے ہماری پالیسی میں کوئی ابہام نہیں ہے، اور ہماری پالیسی ہے کہ  افغانستان میں امن ہو اور وہ ترقی کرے، افغانوں کے فیصلے پاکستان نہیں کرسکتا ان کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں، افغانستان میں امن قائم کرنے کیلئے افغان عوام کو کردار کرنا ہوگا، افغان عوام کو دونوں فریقوں پر دباؤ ڈالنا چاہیے۔

News Code 1907152

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha