مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے بیرون ملک تیرہویں صدارتی انتخابات کے انعقاد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیگر ممالک میں غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ساڑھے تین ملین ایرانی شہری انتخابات میں اپنا ووٹ ڈالنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بیرون ملک انتخابات کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ سعید خطیب زادہ نے کہا کہ گارڈین کونسل کے تعاون سے 200 افراد کو انتخابات پر نظارت اور نگرانی کے سلسلے میں بیرون ملک ایرانی سفارتخانوں اور قونصلخانوں میں روانہ کردیا گیا ہے۔ خطیب زادہ نے کہا کہ مختلف ممالک میں 204 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔جہاں ایرانی شہری اپنا ووٹ استعمال کرسکتے ہیں۔
خطیب زادہ نے افغانستان میں قیام امن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کے سلسلے میں بین الافغانی مذاکرات ضروری ہیں ۔ ایران افغانستان میں پائدار امن و صلح کا خواہاں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم افغانستان میں دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہیں ۔ ایران افغان حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔
آپ کا تبصرہ