31 مئی، 2021، 2:15 PM

کویت کا پاکستانی شہریوں کو دوبارہ ویزا دینے کا فیصلہ

کویت کا پاکستانی  شہریوں کو دوبارہ ویزا دینے کا فیصلہ

کویت نے ایک دہائی طویل معطلی کے بعد پاکستانی شہریوں اور تاجروں کو دوبارہ ویزا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کویت نے ایک دہائی طویل معطلی کے بعد پاکستانی  شہریوں اور تاجروں کو دوبارہ ویزا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق کویت کی حکومت نے یہ فیصلہ کویتی وزیر اعظم شیخ صباح الخالد الصباح اور وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے درمیان کویت سٹی میں ہونے والی ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات کے دوران یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ کویت، میڈیکل اور تیل کے شعبوں میں پاکستانی کارکنوں کے لیے تکنیکی ویزے جاری کرے گا۔

کویت کے سرکاری دورے پر موجود پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید نے وزیر اعظم عمران خان کا خصوصی مراسلہ اپنے کویتی ہم منصب کے سپرد بھی کیا۔

اس اجلاس کے بعد پاکستانی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ کویت نے پاکستانیوں کے لیے فیملی اور کاروباری ویزوں کی فوری بحالی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس میں کہا گیا کہ معاہدے کے مطابق پاکستانی کارکن کویت کا ویزا بھی حاصل کریں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ ملاقات میں کویت کے وزیر داخلہ علی صباح السلیم الصباح اور کویت میں پاکستان کے سفیر سید سجاد حیدر نے بھی شرکت کی جہاں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ کویت نے سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر 2011 میں پاکستان، افغانستان  اور بعض دیگر ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا جاری کرنا بند کردیا تھا۔

News ID 1906732

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha