30 مئی، 2021، 8:50 AM

امریکہ میں چھوٹا طیارہ گرکر تباہ / 2 افراد ہلاک

امریکہ میں چھوٹا طیارہ گرکر تباہ / 2 افراد ہلاک

امریکی ریاست اوہائیو میں ایک انجن والا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار دونوں افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست اوہائیو میں ایک انجن والا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار دونوں افراد ہلاک ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست اوہائیو میں ایک انجن والا طیارہ جنگلاتی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں ایک پائلٹ اور ایک مسافر سوار تھے جو حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

طیارہ جنوبی کولمبس کے علاقے میں گرا تاہم طیارے کی منزل سے متعلق کوئی معلومات حاصل نہیں ہوسکی ہیں۔ حادثے کی وجوہات کے تعین کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

ریسکیو ادارے نے طیارے کے ملبے سے دو افراد کی لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا ہے۔ 

News ID 1906719

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha