25 مئی، 2021، 5:29 AM

جنوبی کوریا میں معمول سے زیادہ گرمی اور تیز بارشوں کی پیش گوئی

جنوبی کوریا میں معمول سے زیادہ گرمی اور تیز بارشوں کی پیش گوئی

جنوبی کوریا کے محکمہ موسمیات نے اس سال موسم گرما میں کوریا میں معمول سے زیادہ گرمی اور تیز بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی کوریا کے محکمہ موسمیات نے اس سال موسم گرما میں کوریا میں معمول سے زیادہ گرمی اور تیز بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔  کوریا کے محکمہ موسمیات کے مطابق کم دباؤ اور ماحول کے عدم استحکام کی وجہ سے کوریا کے کچھ علاقوں میں بارش کی مقدار میں بہت زیادہ اضافہ نوٹ کیا جائے گا۔ محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ آب و ہوا کی تبدیلی اس سال جنوبی کوریا میں غیر متوقع اور غیرمعمولی موسم کا باعث بن سکتی ہے۔ بالخصوص منگولیا اور مشرقی سائبیریا کے آس پاس ہوا کے دباو یا رکاوٹ کی صورت میں سرد ہوائیں جنوب میں کوریا کی طرف رخ کرسکتی ہیں جس کی وجہ سے موسم کی پیش گوئی میں بہت زیادہ فرق دیکھا جا سکتا ہے۔ کوریا کے محکمہ موسمیات نے عوام سے ہفتہ وار اور ماہانہ پیش گوئی پر پوری توجہ دینے کی اپیل کی ہے۔

News Code 1906653

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha