26 اپریل، 2021، 5:56 AM

نائیجیریا میں میں مسلح افراد نے اغوا کئے گئے 20 میں 3 طلباء کو ہلاک کردیا

نائیجیریا میں میں مسلح افراد نے اغوا کئے گئے 20 میں 3 طلباء کو ہلاک کردیا

نائیجیریا میں گرین فیلڈ یونیورسٹی سے نامعلوم مسلح افراد نے 20 طلبا اور عملے کو اغوا کیا تھا اور تاوان نہ ملنے پر 3 طلبا کو گولی مار کر قتل کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائیجیریا میں گرین فیلڈ یونیورسٹی سے نامعلوم مسلح افراد نے 20 طلبا اور عملے کو اغوا کیا تھا اور تاوان نہ ملنے پر 3 طلبا کو گولی مار کر قتل کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق شمالی نائیجیریا میں گرین فیلڈ یونیورسٹی میں مسلح افراد نے دھاوا بول کر 20 طلبا اور تدریسی عملے کو اغوا کرلیا تھا۔ اغوا کاروں نے تاوان کا مطالبہ کیا تھا اور نہ ملنے پر 3 طلبا کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔

نائیجریا کی وزارت داخلی سکیورٹی کے ترجمان نے فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ تین طلبا کی باقیات یونیورسٹی کے قریبی گاؤں سے ملی ہیں۔ اغوا شدگان کی بازیابی کے لیے آپریشن جاری ہیں۔

نائیجیریا کی حکومت کا اغوا کاروں سے مذاکرات کا عمل جاری ہے تاہم اس میں کسی قسم کی پیشرفت نہیں ہوسکی ہے۔ طلبا کے والدین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بازیابی کے عمل کی رفتار کو تیز کیا جائے گا۔

News Code 1906256

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha