پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائےگا

ہرارے میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ آج کھیلا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستنای ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ آج کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کی تیاریاں مکمل ہوگئیں، گرین شرٹس تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ اپنی بینچ اسٹرنتھ کو بھی آزمائے گی۔

ہرارے میں دونوں ٹیموں نے سیریز کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور دونوں میں آج  پہلے میچ کے لیے جوڑ پڑے گا۔ 

پاکستانی کپتان بابر اعظم اور زمبابوے کے کپتان شان ولیمز نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کردی۔

ذرائع کے مطابق سیریز میں پاکستان ٹیم مینجمنٹ تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ بینچ اسٹرنتھ کو بھی موقع دینا چاہتی ہے۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے شروع ہوگا اور پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر اس میچ کو براہِ راست نشر کرے گا۔

News Code 1906195

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 11 =