18 اپریل، 2021، 5:58 AM

روس نے جاسوسی کے الزام میں یوکرائن کے سفارت کار کو گرفتار کرلیا

روس نے جاسوسی کے الزام میں یوکرائن کے سفارت کار کو گرفتار کرلیا

روس نے جاسوسی کے الزام میں یوکرائن کے سفارت کار کو اس وقت حراست میں لے لیا جب وہ ایک روسی شہری سے روس کے قانون ناٖفذ کرنے والے اداروں کے ڈیٹا بیس میں موجود خفیہ معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے انٹر فیکس  کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس نے جاسوسی کے الزام میں یوکرائن کے سفارت کار کو اس وقت حراست میں لے لیا جب وہ ایک روسی شہری سے روس کے قانون ناٖفذ کرنے والے اداروں کے ڈیٹا بیس میں موجود خفیہ معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

اطلاعات کے مطابق ایف ایس بی ( فیڈرل سکیورٹی سروس) نے سفارت کار اولیک سینڈر سوسونیوک کواس وقت گرفتار کیا، جب وہ ایک روسی شہری سے روس کے قانون ناٖفذ کرنے والے اداروں کے ڈیٹا بیس میں موجود خفیہ معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

یوکرائنی وزارت خارجہ نے سوسونیوک کو حراست میں لیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اولیک سینڈر کو چند گھنٹے حراست میں رکھ کر سینٹ پٹس برگ میں واقع یوکرائنی سفارت خانے واپس بھیج دیا گیا۔ یوکرائن نے سوسونیوک کی حراست کو سفارتی آداب کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ روسی فیڈریشن میں ایک سفارت کار کے ساتھ اس طرح کا سلوک نا مناسب ہے، کیوں کہ غیر ملکی سفارت کاروں کے ساتھ  بین الاقوامی قوانین کے مطابق برتاؤ کیا جاتا ہے۔

روس ماضی میں بھی یوکرائنی شہریوں کو جاسوسی کے الزام میں حراست میں لیتا رہا ہے تاہم کسی سفارت کار کو حراست میں لینے کا واقعہ شازو نادر ہی پیش آیا ہے۔ یوکرائنی سفارت کار کو حراست میں لیے جانے کے بعد دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

News Code 1906140

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha