چین کا جوہری توانائی سے چلنے والا طیارہ بردار بحری جہاز بنانے کا فیصلہ

چین نے اپنی بحریہ کی طاقت اور استعداد میں اضافے کے لیے جوہری توانائی سے چلنے والا طیارہ بردار بحری جہاز بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے اپنی بحریہ کی طاقت اور استعداد میں اضافے کے لیے جوہری توانائی سے چلنے والا طیارہ بردار بحری جہاز بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق رواں برس کے اوائل میں دو سال کی تاخیر کے بعد دوبارہ تیاری کے مراحل سے گزرنے والا چوتھا طیارہ بردار بحری جہاز جوہری توانائی سے چلنے والا ہو گا۔

ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ چین کا چوتھا طیارہ بردار بحری جہاز اپنی تیکنیک کے لحاظ سے منفرد ہوگا اور ایسی ٹیکنالوجی کسی اور بحری جہاز میں استعمال نہیں ہوئی ہوگی۔

تاحال چینی فوج یا حکومت کی جانب سے چوتھے طیارہ بردار بحری جہاز کےجوہری توانائی سے چلنے کا دعویٰ سامنے نہیں آیا ہے اور نہ ہی اس رپورٹ کی تردید کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت چین کے پاس دو طیارہ بردار بحری جہاز موجود ہیں اور تیسرا بھی بیڑے میں شامل ہونے کو تیار ہے جب کہ 2 سال کی تاخیر کے بعد اب چوتھے طیارہ بردار بحری جہاز کی تیاری بھی شروع ہوگئی ہے۔

News Code 1905647

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 7 =