8 مارچ، 2021، 6:20 AM

امریکہ تمام پابندیوں کو ختم کرنے کی صورت میں مشترکہ ایٹمی معاہدے میں واپس آسکتا ہے

امریکہ تمام پابندیوں کو ختم کرنے کی صورت میں مشترکہ ایٹمی معاہدے میں واپس آسکتا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کے معاون سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکہ ایران کے خلاف تمام پابندیوں کو ختم کرنے کی صورت میں مشترکہ ایٹمی معاہدے میں واپس آسکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کے سیاسی معاون سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکہ ایران کے خلاف تمام پابندیوں کو ختم کرنے کی صورت میں مشترکہ ایٹمی معاہدے میں واپس آسکتا ہے۔

سید عباس عراقچی نے عراق اور شام کے امور میں ناروے کے خصوصی نمائندے کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ اگر امریکہ مشترکہ ایٹمی معاہدے میں واپس آنا چاہتا ہے تو اس کا سادہ طریقہ یہ ہے کہ وہ ایران کے خلاف تمام پابندیوں کو ختم کرکے مشترکہ ایٹمی معاہدے میں واپس آجائے۔ اگر امریکہ اپنے وعدوں پر عمل کرےگا تو ایران بھی ماضی کی طرح اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے تیار ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ کے سیاسی معاون نے علاقائی اور عالمی امور کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنے ہمسایہ ممالک اور دیگر ممالک میں پائدار امن و سلامتی کا خواہاں ہے اور اسی وجہ سے ایران نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراق اور شام کی حکومتوں کی درخواست پر ان کی مدد کی۔ اس ملاقات میں شام اور عراق کے امور میں ناروے کے نمائندے نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف عراق اور شام میں ایران کا تعاون قابل قدر ہے اور ناروے ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

News ID 1905566

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha