24 فروری، 2021، 12:14 PM

ایکواڈور کی 3 جیلوں میں فسادات کے نتیجے میں اب تک 75 قیدی ہلاک

ایکواڈور کی 3 جیلوں میں فسادات کے نتیجے میں اب تک 75 قیدی ہلاک

ایکواڈور کی 3 جیلوں میں ہونے والے فسادات کے نتیجے میں اب تک 75 قیدی ہلاک ہو چکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایکواڈور کی 3 جیلوں میں ہونے والے فسادات کے نتیجے میں اب تک 75 قیدی ہلاک ہو چکے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایکواڈور کی 3 جیلوں میں مخالف گروہوں کے درمیان ہونے والی ہنگامہ آرائی اور جیل سے فرار کی کوشش کے نتیجے میں 67 قیدی مارے گئے ہیں۔

ایکواڈور کے ڈائریکٹر جیل کے مطابق ایکواڈور کے شہروں کوئنکا، گویاقوئیل اور لاٹاکنگا میں پیر کو پھوٹنے والے ان فسادات پر 800 پولیس اہلکاروں کی مدد سے قابو پایا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ جرائم پیشہ افراد کے 2 گروپوں کی جانب سے قیادت کے معاملے پر ہنگامہ آرائی ہوئی، جبکہ جیلوں میں تلاشی لینے اور ہتھیار برآمد کرنے کے بعد فسادات کا خاتمہ ممکن ہوا ہے۔

News ID 1905405

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha