24 فروری، 2021، 6:52 AM

شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران طالبان دہشت گرد تنظیم کا اہم کمانڈر ہلاک

شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران  طالبان دہشت گرد تنظیم کا اہم کمانڈر ہلاک

پاکستانی سکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران تحریک طالبان کا دہشت گرد کمانڈر حسن عرف سجنا ہلاک ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران تحریک طالبان کا دہشت گرد کمانڈر حسن عرف سجنا ہلاک ہوگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میر علی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر فورسز نے آپریشن کیا جس میں تحریک طالبان حافظ گل بہادر گروپ کا کمانڈرحسن عرف سجنا ہلاک ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حسن عرف سجنا پیر کو میرعلی میں چار خواتین ورکرز کے قتل، فورسز اور شہریوں پر حملوں، بارودی سرنگوں کے دھماکوں سمیت دہشت گردوں کی بھرتی اور لوگوں کے اغوا میں بھی ملوث ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کی تلاشی کے دوران بڑی مقدار میں گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

News ID 1905397

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha