21 فروری، 2021، 5:08 PM

تہران میں علی اکبر صالحی اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے ڈائریکٹر کے درمیان مذاکرات

تہران میں علی اکبر صالحی اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے ڈائریکٹر کے درمیان مذاکرات

اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ ریفائل گروسی کے درمیان ایران کے جوہری معائنہ کے بارے میں مذاکرات ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ ریفائل گروسی کے درمیان ایران کے جوہری معائنہ کے بارے  میں مذاکرات ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ کل رات تہران پہنچے ، جہاں ایران کے جوہری ادارے کے نائب سربراہ بہروز کمالوندی نے ان کا استقبال کیا۔ ایران کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ اور یورپی ممالک نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کی روشنی میں ایران کے خلاف اقتصادی پابندیاں منسوخ نہ کیں تو ایران بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے اضافی پروٹوکول کے معاہدے کو منسوخ کردےگا۔

News Code 1905365

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha