25 جنوری، 2021، 5:03 PM

ایران اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے درمیان تعاون کا سلسلہ جاری رہےگا

ایران اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے درمیان تعاون کا سلسلہ جاری رہےگا

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے درمیان تعاون کا سلسلہ جاری رہےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ ایران اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے درمیان تعاون کا سلسلہ جاری رہےگا۔

خطیب زادہ نے کہا کہ ایران نے رضاکارانہ طور پر اضافی پروٹوکول کو قبول کیا ہے اور ہم اس کو متوقف کرسکتے ہیں البتہ بین الاقوامی جوہری ادارے کے ساتھ ہمارا تعاون جاری رہےگا اور ایران جوہری ادارے کے انسپکٹروں کو ملک بدر کرنے کا کوغی ارادہ نہیں ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف علاقائي ممالک کے دورے کے پہلے مرحلے میں آذربئیجان کے دارالحکومت باکو پہنچ گئے ہیں جہاں وہ آذربآئیجان کے وزیر خآرجہ، صدر اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کریں گے ۔ خطیب زآدہ نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ کا باکو کا دورہ بڑی اہمیت کا امل ہے۔

News Code 1904972

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha