15 جنوری، 2021، 9:10 AM

کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد 5 ماہ تک کورونا سے محفوظ

کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد 5 ماہ تک کورونا سے محفوظ

برطانیہ میں کورونا وائرس سے متعلق پبلک ہیلتھ کی نئی تحقیق کے مطابق کورونا وائرس سے صحت یاب زیادہ تر افراد کو کم سے کم 5 ماہ تک دوبارہ کورونا نہیں ہوتا ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ  میں کورونا وائرس سے متعلق پبلک ہیلتھ کی نئی تحقیق کے مطابق کورونا وائرس سے صحت یاب زیادہ تر افراد کو کم سے کم 5 ماہ تک دوبارہ کورونا نہیں ہوتا ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر شخص کو کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عمل کرنا چاہیےکیونکہ کچھ افراد ناصرف کورونا وائرس میں دوبارہ مبتلا ہوسکتے ہیں بلکہ اس کے پھیلاؤ کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔

برطانوی پبلک ہیلتھ  کی نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کورونا سے صحت یاب افراد کے دوبارہ اس وباء میں مبتلا ہونے کاخدشہ 83فیصد کم ہے، لیکن یہ بات پریشان کن ہے کہ کچھ افراد کے کورونا وائرس کی علامات کے بغیر وباء میں دوبارہ مبتلا ہونے کاخدشہ ہے۔

News ID 1904816

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha