14 جنوری، 2021، 11:23 AM

امریکی ایوان نمائندگان نے صدر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی منظوری دے دی

امریکی ایوان نمائندگان نے صدر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی منظوری دے دی

امریکی ایوان نمائندگان نے ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی منظوری دے دی وہ کیپٹل ہل مظاہرے پر اب سینیٹ میں ٹرائل کا سامنا کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان نے ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی منظوری دے دی وہ کیپٹل ہل مظاہرے پر اب سینیٹ میں ٹرائل کا سامنا کریں گے۔ امریکی ایوان نمائندگان نےٹرمپ کےخلاف مواخذےکی منظوری دے دی، صدرٹرمپ کےمواخذے کےحق میں 232اورمخالفت میں 197ارکان نےووٹ دیا، ایوان نمائندگان میں قرارداد منظوری کے بعد مواخذے کا معاملہ سینیٹ میں جائے گا،  ٹرمپ کیپٹل ہل مظاہرے پر اب سینیٹ میں ٹرائل کا سامنا کریں گے۔ ٹرمپ امریکی تاریخ کے پہلے صدر ہیں جن کا دو بار مواخذہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے اس وقت امریکی پارلیمنٹ کیپٹل ہل پر دھاوا بولا تھا جب جو بائیڈن کو ملنے والے الیکٹورل ووٹس کی توثیق کی جارہی تھی۔ واقعہ کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے مخالفین نے انہیں عہدے سے ہٹانے کے لیے مواخذے کی کارروائی شروع کرنے سے پہلے کابینہ سے برطرف کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

News Code 1904806

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha