12 جنوری، 2021، 1:24 PM

افغانستان میں فوجی گاڑی پر حملے میں 5 فوجی ہلاک اور زخمی

افغانستان میں فوجی گاڑی پر حملے میں 5 فوجی ہلاک اور زخمی

افغانستان میں خاتون فوجی اہلکاروں کو لے جانے والی فوجی گاڑی پر حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں خاتون فوجی اہلکاروں کو لے جانے والی فوجی گاڑی پر حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق صوبے بلخ کے دارالحکومت مزار شریف میں خاتون فوجی افسران اور اہلکاروں کو لیکر جانے والی  فوجی گاڑی پر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں 2 خاتون اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئیں، اہلکاروں کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ حملے میں مرد ڈرائیور بھی زخمی ہوا ہے۔

ابھی تک کسی دہشت گرد گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں  کی ہے۔

News Code 1904783

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha