17 مئی، 2024، 6:18 PM

ایک درجن سے زائد ممالک نے مشترکہ خط کے ذریعے اسرائیل کو رفح حملے کے خلاف خبردار کیا، ذرائع

ایک درجن سے زائد ممالک نے مشترکہ خط کے ذریعے اسرائیل کو رفح حملے کے خلاف خبردار کیا، ذرائع

دنیا کے ایک درجن سے زائد ممالک نے اسرائیل کو ایک مشترکہ خط بھیج کر غزہ کے جنوبی شہر رفح میں بڑے پیمانے پر زمینی حملے کے خلاف خبردار کیا ہے۔

مہر نیوز نے خبر رساں ایجنسی انادولو کے حوالے سے خبر دی ہے کہ 13 ممالک کے وزرائے خارجہ کے دستخط شدہ مشترکہ خط بدھ کے روز اسرائیلی کابینہ کو بھیجا گیا، جس میں یہ مطالبہ کیا گیا کہ وہ محصور فلسطینی سرزمین تک بلا روک ٹوک انسانی رسائی کی اجازت دے۔

اس خط پر G7 ممالک کینیڈا، جرمنی، فرانس، اٹلی، جاپان اور برطانیہ کے علاوہ آسٹریلیا، ڈنمارک، فن لینڈ، نیدرلینڈز، نیوزی لینڈ، جنوبی کوریا اور سویڈن نے دستخط کیے تھے۔

چار صفحات پر مشتمل خط میں مذکورہ ممالک کے وزرائے خارجہ نے رفح پر بڑے پیمانے پر فوجی حملے کے خلاف خبردار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اس حملے کے عام شہریوں کے لئے "تباہ کن" نتائج ہوں گے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اسرائیلی کابینہ کو غزہ کی پٹی میں  انسانی بحران کے خاتمے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔ 

وزرائے خارجہ نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل تمام سرحدی گزرگاہوں بشمول رفح کراسنگ کو کھولے تاکہ فلسطینی شہریوں کو فوری طور پر درکار انسانی امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

خط میں اسرائیلی حکام سے یہ بھی کہا گیا کہ وہ غزہ میں بین الاقوامی امدادی تنظیموں کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزینوں (UNRWA) تک رسائی کی اجازت دیں، امدادی کارکنوں اور بین الاقوامی اہلکاروں کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور مقامی ٹرک ڈرائیوروں کے لئے مناسب اجازت نامے فراہم کریں۔

News ID 1924006

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha