18 مئی، 2024، 8:56 AM

امریکہ اور مغرب کے نزدیک بین الاقوامی قوانین کی کوئی حیثیت نہیں، ایران

امریکہ اور مغرب کے نزدیک بین الاقوامی قوانین کی کوئی حیثیت نہیں، ایران

حکومتی ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی سینیٹرز کا عالمی عدالت کو خط اور دھمکی دلیل ہے کہ امریکہ اور مغرب کے نزدیک عالمی قوانین کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی حکومت کے ترجمان علی بہادری جہرمی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی قوانین عملی طور پر کمزور ہیں۔ امریکہ اور مغرب کے نزدیک ان قوانین کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ 12 امریکی سینیٹرز نے عالمی عدالت کو صہیونی حکومت کے خلاف فیصلے دینے سے روکنے کے لئے دھمکی آمیز خط لکھا۔

یاد رہے کہ چند روز پہلے میڈیا میں 12 امریکی سینیٹرز کا عالمی خط کو لکھا گیا خط منشر ہوا تھا جس میں صہیونی حکام کے خلاف گرفتاری کا حکم صادر ہونے کی صورت میں ججوں اور ان کے گھر والوں کو دھمکی دی گئی تھی۔

جہرمی نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ عالمی عدالت کو لکھے گئے خط سے بخوبی واضح ہوتا ہے کہ امریکہ اور مغرب کے نزدیک عالمی قوانین کی درجہ بندی کی گئی ہے جس کے مطابق وہ سیاسی قوانین کو پامال کرنے سے عار محسوس نہیں کرتے ہیں۔ بین الاقوامی قوانین میں بنیادی تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغرب کی طرف قوانین کی پامالی سے ان کے نفاذ کا عمل سست روی کا شکار ہوگیا ہے۔ غزہ میں صہیونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف ان قوانین کے استعمال میں ناکامی اس کی واضح مثال ہے۔

جہرمی نے کہا کہ غزہ میں گذشتہ سات مہینوں سے عالمی قوانین کی ناکامی کا نمونہ دنیا کے سامنے نظر آرہا ہے۔ یہ واقعات مغربی ممالک کی نظر عالمی قوانین کی اہمیت کو روشن کرتے ہیں۔

News ID 1924014

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha