7 جنوری، 2021، 10:37 AM

برطانوی وزير اعظم نے بھارت کے یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت سے معذرت کرلی

برطانوی وزير اعظم نے بھارت کے یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت سے معذرت کرلی

برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے اپنا دورۂ بھارت ملتوی کرتے ہوئے یوم جمہوریہ کی مرکزی تقریب میں شرکت سے بھی معذرت کرلی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے اپنا  دورۂ بھارت ملتوی کرتے ہوئے یوم جمہوریہ کی مرکزی تقریب میں شرکت سے بھی معذرت کرلی ہے۔ 

اطلاعات کے مطابق برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کو رواں ماہ بھارت کے دورے پر جانا تھا اور بھارتی یوم جمہوریہ کی مرکزی تقریب میں بھی شرکت کرنا تھی تاہم برطانیہ میں اب کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے پر دورہ ملتوی کردیا ہے۔

لندن میں بورس جانسن کی سرکاری رہائش گاہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے سامنے آنے اور اس کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث بھارت کا دورہ ملتوی کردیا ہے۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے دورے کے ملتوی ہونے سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بھی ٹیلی فونک گفتگو میں آگاہ کردیا ہے۔ بورس جانسن اب یہ دورہ رواں برس کے تیسرے ماہ میں کریں گے۔

News Code 1904707

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha