مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر روڈ اور ٹرانسپورٹ کے معاون اورسول ایوی ایشن اتھارٹی کے سربراہ کیپٹن زنگنہ نے برطانیہ میں نئی قسم کے کورونا وائرس کی دریافت کے بعد برطانیہ جانے والی تمام پروازوں کو دو ہفتوں کے لئے منسوخ کردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اکثر مسافر ترک ہوائی کمپنی کے ذریعہ ایران میں داخل ہوتے تھے اور ترک کمپنی نے بھی اپنی پروازیں منسوخ کردی ہیں۔ زنگنہ نے کہا کہ اگر کوئی بیمار ایران میں داخل ہوا تو اسے قرنطینہ میںر کھا جائےگا۔ جناب زنگنہ نے دیگر یورپی ممالک کے لئے پروازوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس سلسلے میں وزارت صحت کے حکم پر عمل کریں گے اگر دوسرے یورپی ممالک میں بھی کورونا کی نئی قسم دریافت ہوئی تو پروازوں کو منسوخ کردیا جائےگا۔
اسلامی جمہوریہ ایران نے برطانیہ میں نئی قسم کے کورونا وائرس کی دریافت کے بعد برطانیہ جانے والی تمام پروازوں کو دو ہفتوں کے لئے منسوخ کردیا ہے۔
News ID 1904477
آپ کا تبصرہ