مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ آل راؤنڈر ایرک فری مین 76برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ ایرک فری مین نے اپنا پہلا ٹیسٹ جنوری 1968 میں برسبین میں بھارت کے خلاف کھیلا تھا اور اس میچ میں اُن کا ابتدائی اسکور شاٹ ایک چھکا تھا۔ ایرک فری مین نے 11 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔ 2002 میں انہیں کھیل میں خدمات سرانجام دینے پر میڈل آف آرڈر آف آسٹریلیا سے بھی نوازا گیا۔
آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ آل راؤنڈر ایرک فری مین 76برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
News ID 1904375
آپ کا تبصرہ