6 دسمبر، 2020، 1:14 PM

سعودی عرب کا اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرار کرنے پر آمادگی کا اظہار

سعودی عرب کا اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرار کرنے پر آمادگی کا اظہار

سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرار کرنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرار کرنے  پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل سے معمول کے تعلقات سے پہلے فلسطینی ریاست قائم کی جائے، سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ معمول کے مکمل تعلقات استوار کرنے کے لیے ہمیشہ سے تیار رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے پر توجہ مرکوز کی جانی چاہیے، ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام ہی سے خطے میں حقیقی امن قائم ہوگا۔ سعودی وزیر خآرجہ نے کہا کہ ہم اسرائیل کے ساتھ ہیں لیکن فلسطینی ریاست کا قیام بھی ضروری ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کے تعاون سے متحدہ عرب امارات اور بحرین ، اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرچکے ہیں۔

News ID 1904250

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha