مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں سعودی عرب کے سفارت خانے پر 22 گولیاں فائرکی گئی ہیں ،اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔سعودی عرب کے ذرائع کے مطابق حملہ کے فوری بعد سعودی سفارت خانے کے سکیورٹی اہلکاروں نے اس کی اطلاع نیدرلینڈز کی سکیورٹی ایجنسی کو کر دی۔ جس کے بعد سفارت خانے کی عمارت کو چاروں طرف سے گھیر لیا گیا۔
اس واقعے میں سعودی سفارت خانے کے اسٹاف کا کوئی رکن زخمی نہیں ہوا۔ ادھر سعودی حکومت نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔
آپ کا تبصرہ